8 نومبر، 2025، 5:41 PM

ادھر ٹرمپ کی آنکھ لگی، اُدھر گورنر کی زبان چلی، طنز و مزاح کا بازار گرم

ادھر ٹرمپ کی آنکھ لگی، اُدھر گورنر کی زبان چلی، طنز و مزاح کا بازار گرم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری نشست کے دوران جھپکی نے کیلی فورنیا کے گورنر کو طنز کا موقع فراہم کیا، جس نے انہیں "سوتو ٹرمپ" کہہ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سرکاری نشست کے دوران آنکھیں لگنے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کو جنم دیا ہے، جب کیلیفورنیا کے گورنر گِون نیوسم نے انہیں ایک بار پھر "خواب آلود ٹرمپ" کہہ دیا۔

رپورٹ کے مطابق، 79 سالہ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں موٹاپے کے علاج اور نیند کی بہتری سے متعلق ایک ٹی وی نشست کے دوران کئی بار آنکھیں بند کیں، جس پر کیلیفورنیا کے گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر طنزیہ انداز میں لکھا: "سوتو ٹرمپ واپس آ گیا!"

نیوسم نے گزشتہ ماہ بھی یہی لقب استعمال کیا تھا، جب ٹرمپ ایک انتہاپسند بائیں بازو کے خلاف گول میز کانفرنس کے دوران مبینہ طور پر سو گئے تھے۔ یہ طنز دراصل ٹرمپ کے اس لقب کا جواب ہے جو وہ اکثر سابق صدر جو بائیڈن کے لیے "سلیپی جو" کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔

ٹرمپ، جو گزشتہ سال حلف برداری کے وقت امریکہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر بنے (78 سال 7 ماہ)، موجودہ مدت کے اختتام پر 82 سال کے ہو جائیں گے۔ وہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر بند آنکھوں کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب، کچھ ریپبلکن شخصیات نے ٹرمپ کا دفاع کیا ہے۔ کانگریس کی رکن لورن بوبرت نے دعویٰ کیا کہ صدر دعا کر رہے تھے، نہ کہ سو رہے تھے۔

ٹرمپ متعدد بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہیں نیند کی کم ضرورت ہے، اور تین سے چار گھنٹے کی نیند ان کے لیے کافی ہوتی ہے۔

News ID 1936369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha