4 نومبر، 2025، 10:37 PM

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگین ہیں، الحوثی

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگین ہیں، الحوثی

عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ماضی سے لے کر آج تک دنیا کے مظلوموں مخصوصا مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ 20 برسوں میں مسلم ممالک میں تقریبا 30 لاکھ بے گناہ افراد کو قتل کیا ہے۔

انہوں نے یمنی شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی قوم جو خدا کی راہ میں جہاد اور شہادت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتی ہے، وہ فخر کرتی ہے اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق شہادت ذلت اور تباہی کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ ہے۔  

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ نے ماضی سے لے کر نوآبادیاتی دور اور موجودہ دور تک مختلف ادوار میں بڑے سانحات کا سامنا کیا ہے۔ امریکی حکام خود اعتراف کرچکے ہیں کہ انہوں نے گزشتہ دو دہائیوں میں تقریبا 30 لاکھ افراد کو قتل کیا، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے اور وہ بے بسی کی حالت میں مارے گئے۔

یمنی رہنما نے کہا کہ دشمنوں نے بھوک اور ہتھیاروں کے ذریعے عوام کو جھکانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ امریکہ اور صہیونی حکومت نے مسلم اقوام کو غلام بنانے کے لیے ذہن سازی کی کوشش کی اور مختلف ممالک پر قبضہ کر کے اپنے مقاصد کے لیے عوام کو استعمال کیا۔  

الحوثی نے مزید کہا کہ استعماری طاقتیں کسی پر رحم نہیں کرتیں اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہر قسم کے جرائم کا ارتکاب کرتی ہیں۔

News ID 1936306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha