مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کا بنیادی مقصد دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانا ہے۔
پاکستان روانگی سے قبل اپنے بیان میں قالیباف نے جون میں صہیونی جارحیت کے دوران ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسلام آباد کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ ایران و پاکستان مشترکہ چیلنجز کے مقابلے میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران اور پاکستان اس یقین پر قائم ہیں کہ پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی سے الگ نہیں، اسی لیے دونوں ممالک خطے کے مسائل اور خطرات کا مقابلہ مل کر کریں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی اسپیکر بدھ کے روز ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار صادق کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ