28 اکتوبر، 2025، 8:57 AM

صیہونی فوج کی جنوبی شام میں پیش قدمی، القنیطرہ میں چوکی قائم

صیہونی فوج کی جنوبی شام میں پیش قدمی، القنیطرہ میں چوکی قائم

اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی شام میں ایک بار پھر دراندازی کرتے ہوئے القنیطرہ کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کی ہے، جہاں ٹینک تعینات اور چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کے مطابق، جنوبی شام کے صوبے القنیطرہ میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک بار پھر پیش قدمی کرتے ہوئے خان ارنَبہ کے علاقے سے تل احمر کی سمت گشت کیا۔

اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی فوج کے چار ٹینک شمالی القنیطرہ کے گاؤں اوفانیا میں داخل ہوئے، جبکہ قابض فوج نے کوم محیرس نامی گاؤں پر بھی دھاوا بولا۔

قابض صیہونی فوجیوں نے دمشق-القنیطرہ شاہراہ کے قریب ایک چوکی قائم کر کے شہریوں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔

News ID 1936161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha