28 اکتوبر، 2025، 12:06 AM

چین، یوکرین جنگ ختم کرانے میں کردار ادا کرے، یورپی یونین کی اپیل

چین، یوکرین جنگ ختم کرانے میں کردار ادا کرے، یورپی یونین کی اپیل

یورپی یونین نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے روس کو جنگ بندی پر آمادہ کرے اور یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے میں تعمیری کردار ادا کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی رہنما آنتونیو کوستا نے کہا کہ انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔

کوستا نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ تعمیری اور دیرپا تعلقات قائم کرنے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

یورپی رہنما نے یورپی یونین اور چین کے حالیہ اجلاس کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں متوازن پیش رفت ناگزیر ہے۔

آنتونیو کوستا نے مزید کہا کہ چین کو روس پر اپنے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کرانے کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

News ID 1936160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha