27 اکتوبر، 2025، 1:46 PM

تہران میں ECO وزرائے داخلہ کا اجلاس: خطے میں نئی سفارتی صف بندی کا آغاز

تہران میں ECO وزرائے داخلہ کا اجلاس: خطے میں نئی سفارتی صف بندی کا آغاز

تہران میں ایکو کا دو روزہ اجلاس شروع، خطے میں تجارتی روابط اور تعاون کے فروغ پر غور کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 15 سال کے وقفے کے بعد اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے داخلہ کا اجلاس آج سے تہران میں شروع ہورہا ہے۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان علی زینیوند کے مطابق یہ اجلاس 27 اور 28 اکتوبر کو ہوگا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے داخلہ شرکت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس ایران کی ہمسایہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ECO خطہ تقریباً 50 کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے اور اس میں توانائی، صنعت اور جغرافیائی اہمیت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لاکر آزاد تجارتی معاہدے یا تجارتی آزادی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ ایران نے اجلاس میں متعدد تجاویز پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جن میں رکن ممالک کے درمیان خصوصی آزاد تجارتی زونز کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ECO ایک یوریشیائی سیاسی و اقتصادی تنظیم ہے جو 1985 میں تہران میں قائم کی گئی تھی، اور اس کا مقصد خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

News ID 1936146

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha