14 اکتوبر، 2025، 7:44 PM

انتہا پسند صہیونی وزیر داخلہ کا دورہ مسجد الاقصی، یہودی رسومات کی ادائیگی+ ویڈیو

انتہا پسند صہیونی وزیر داخلہ کا دورہ مسجد الاقصی، یہودی رسومات کی ادائیگی+ ویڈیو

صہیونی وزیر داخلہ بن گویر نے مسجد الاقصی کا دورہ کرکے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے یہودی رسومات ادا کیں،

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتہا پسند صہیونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے ایک بار پھر مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے درجنوں یہودی آبادکاروں کے ہمراہ مقدس مقام میں داخل ہو کر تلمودی رسومات ادا کیں۔

یہ واقعہ رواں ہفتے کا دوسرا واقعہ ہے جو یہودی مذہبی تہوار کے دوران پیش آیا۔

اسلامی اوقاف کے مطابق، صہیونی فوج کی بھاری نفری نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

بن گویر کے اس اقدام کے بعد اردن کی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو اشتعال انگیز، خطرناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

News ID 1935938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha