13 اکتوبر، 2025، 9:12 PM

فلسطینی قیدی کی 22 سال بعد رہائی، طارق البرغوثی اپنے خاندان سے مل گئے+ ویڈیو

فلسطینی قیدی کی 22 سال بعد رہائی، طارق البرغوثی اپنے خاندان سے مل گئے+ ویڈیو

غزہ جنگ بندی کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا آغاز ہوگیا اور صہیونی یرغمالیوں کے بدلے سینکڑوں فلسطینی رہا ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں فلسطینی قیدی طارق البرغوثی کو 22 سال بعد رہائی مل گئی۔

طارق البرغوثی کا تعلق اہل البیت ریما نامی علاقے سے ہے جو رام اللہ کے شمال میں واقع ہے۔ انہیں اسرائیلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے اسرائیلی جیل میں قید تھے۔ رہائی کے بعد طارق اور اس کے گھر والوں کے درمیان ملاقات کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

یہ رہائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے کے تحت عمل میں آئی، جس میں قیدیوں کے تبادلے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

News ID 1935924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha