مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کی تاریخ یہودی تعطیلات کے قریب ہونے کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نتن یاہو کو خدشہ تھا کہ تعطیلات کے دوران کانفرنس میں شرکت الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ تنازعہ پیدا کر سکتی ہے، جنہوں نے سختی سے کہا تھا کہ سبت کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب دائیں بازو کی جماعتوں نے بھی اس دورے پر تنقید کی تھی جس کے باعث نتن یاہو نے شرکت سے انکار کردیا۔
آپ کا تبصرہ