مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے عمل کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیبِ احمر نے تصدیق کی ہے کہ اسے حماس کی جانب سے سات اسرائیلی قیدی موصول ہوئے ہیں۔
ریڈیو اسرائیل کے مطابق، صلیبِ احمر نے اطلاع دی ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ اس مرحلے میں مجموعی طور پر سات صہیونی قیدیوں کی رہائی متوقع تھی، جو اب مکمل ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق، حماس کے نمائندوں نے قیدیوں کی رہائی کے موقع پر صلیبِ احمر کے وفد سے ملاقات کی۔ تنظیم کے بیان میں کہا گیا کہ موصول ہونے والے تمام سات قیدی جسمانی طور پر صحت مند ہیں۔
یہ اقدام فریقین کے درمیان طے پانے والے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت عمل میں آیا ہے، جس کے اگلے مراحل میں مزید قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔

آپ کا تبصرہ