11 اکتوبر، 2025، 11:07 PM

اسرائیل کی ہیرا پھیری، آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست میں بڑی کمی

اسرائیل کی ہیرا پھیری، آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست میں بڑی کمی

تل ابیب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت آزاد کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی فہرست میں مداخلت کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک نے اس فہرست پر اعتراض کیا ہے جس میں وہ فلسطینی قیدی شامل تھے جو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت آزاد ہونے والے تھے۔

ذرائع کے مطابق، 25 اہم فلسطینی قیدیوں کے نام اس فہرست سے خارج کر دیے گئے ہیں جبکہ حماس کے 195 اسیروں کارکنوں میں سے فقط 60 قیدیوں کو آزاد کیا جائے گا۔

فریقین کی آخری جمع بندی میں طے شدہ 250 قیدیوں کی بجائے صرف 195 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

پچھلے دنوں، اسرائیلی قید خانوں سے وابستہ اہلکاروں نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو ان علاقوں میں منتقل کرنا شروع کیا تھا جہاں سے انہیں آزاد کیا جانا تھا۔

یدیعوت احرونوت کے مطابق، یہ قیدی پانچ مختلف قید خانوں سے جمع کئے گئے اور تبادلے کے مقامات پر پہنچائے گئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق، یہ تبادلہ پیر کی صبح بغیر کسی رسمی تقریب کے مکمل کیا جائے گا۔

News ID 1935888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha