11 اکتوبر، 2025، 4:27 PM

شام کے صوبہ سویدا میں امن بحال نہ ہو سکا

شام کے صوبہ سویدا میں امن بحال نہ ہو سکا

تین ماہ بعد بھی صوبہ سویدا میں لاکھوں بے گھر افراد گھروں کو واپس نہ لوٹ سکے۔ جولانی گروہ کی کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز کی ناکامی کے باعث تباہ شدہ دیہات میں لوٹ مار اور خوف و ہراس جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ سویدا میں تین ماہ گزر جانے کے باوجود بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی ممکن نہ ہو سکی۔ الجزیرہ ویب سائٹ کے مطابق، صوبے کے مغربی اور شمالی دیہاتوں میں تباہی کے آثار اب بھی نمایاں ہیں، جب کہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ ۷۰ ہزار سے دو لاکھ کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سویدا میں جھڑپیں ۱۳ جولائی کو اُس وقت شروع ہوئیں جب دہشت گرد گروہ جولانی کے مسلح عناصر نے دروزی بدوی باشندوں پر حملہ کیا۔ ان گروہوں کو مبینہ طور پر اسرائیلی حمایت حاصل تھی۔ جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک، ۳۶ سے زائد دیہات جلا دیے گئے اور دروزی و بدوی شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔

سویدا کے گورنر مصطفی البکور نے اس سے قبل وعدہ کیا تھا کہ بے گھر شہریوں کو واپسی پر آمادہ کیا جائے گا اور ان کے گھروں کی مرمت و تعمیرِ نو کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی، تاہم تاحال ان وعدوں میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔

سیاسی کارکن مروان حمزہ نے دعویٰ کیا کہ شمالی و مغربی علاقوں میں قائم چوکیاں اور ناکہ بندیاں متاثرین کی واپسی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان کے مطابق، جلے ہوئے دیہاتوں میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتیں اب بھی جاری ہیں، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ جولانی گروہ کے زیرِ کنٹرول سیکیورٹی فورسز اپنی رِٹ قائم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

News ID 1935882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha