11 اکتوبر، 2025، 11:42 AM

حماس کبھی بھی غیر مسلح نہیں ہوگی

حماس کبھی بھی غیر مسلح نہیں ہوگی

غاصب اسرائیلی ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج حماس کو شکست دینے میں ناکام رہی اور حماس کبھی بھی غیر مسلح نہیں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ تل ابیب نے آخری لمحات میں ٹرمپ کی مداخلت سے نجات پائی۔ جو بھی آج غزہ میں جنگ کے تسلسل کی بات کرتا ہے، دراصل موت کے کمین کے بارے میں بات کر رہا ہے، جیسا کہ ایال زامیر، اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ غاصب اسرائیلی فوج حماس کو شکست دینے اور طاقت کے زور پر اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے میں ناکام رہی۔ اسرائیل نے عالمی حمایت کھو دی اور اب اپنے سامنے موجود خطرات کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

بریک نے کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور حماس کبھی بھی غیر مسلح نہیں ہوگی۔ حزب اللہ بھی اپنی طاقت بڑھا رہا ہے، چاہے اسے سخت ضرب بھی برداشت کرنی پڑے۔

اسی سلسلے میں اسرائیلی صحافی اور مصنف حاییم لیونسون نے بھی اعتراف کیا کہ حماس نے ایک منظم تنظیم کی طرح مزاحمت کی اور یہ ایک حقیقت ہے۔ یہ تنظیم مکمل طور پر برقرار ہے اور پچھلے دو سالوں کے دوران ختم نہیں ہوئی۔

News ID 1935879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha