9 اکتوبر، 2025، 10:39 AM

نماز انسان کی دنیا و آخرت سنوارتی ہے، اس کی ترویج دینی اداروں کی ذمہ داری ہے، رہبر معظم

نماز انسان کی دنیا و آخرت سنوارتی ہے، اس کی ترویج دینی اداروں کی ذمہ داری ہے، رہبر معظم

رہبر معظم نے کہا ہے کہ نماز دل کو سکون، ارادے کو تقویت، ایمان کو گہرائی اور زندگی میں امید پیدا کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 32ویں قومی نماز کانفرنس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں نماز کو انسان کی دنیا و آخرت دونوں میں نجات کا باعث قرار دیتے ہوئے اس کی ترویج اور تعلیم کو دینی اداروں، علما اور متدین افراد کی ذمہ داری قرار دیا۔

رہبر معظم نے کہا کہ نماز جب خشوع اور دل سے ادا کی جائے تو یہ دل کو سکون، ارادے کو مضبوطی، ایمان کو گہرائی اور امید کو تازگی عطا کرتی ہے۔ انسان کی دنیا و آخرت کا دار و مدار اسی کیفیت پر ہے، اسی لیے قرآن اور احادیث میں نماز کی تاکید دیگر تمام احکام سے بڑھ کر کی گئی ہے۔

انہوں نے نماز کانفرنس کو ملک کا ایک بابرکت اور مفید ترین اجتماع قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین، اساتذہ، دوست احباب اور معاشرتی ضوابط سب کو نماز کے فروغ میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے دینی تبلیغی اداروں، علما اور تمام متدین افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نماز کی تعلیم، اس کی معنوی لطافتوں کی وضاحت اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے جدید ذرائع اور ترغیبی طریقوں سے بھرپور استفادہ کریں۔

رہبر انقلاب نے حجت الاسلام والمسلمین محسن قرائتی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بابرکت شجر کو لگایا اور اسے ثمر آور بنایا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرنا واجب ہے۔

News ID 1935834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha