8 اکتوبر، 2025، 7:29 PM

صہیونیوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی؛ طوفان الاقصی کے تکرار کا خوف

صہیونیوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی؛ طوفان الاقصی کے تکرار کا خوف

صہیونی تحقیقاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ اکثریت صہیونی عوام طوفان الاقصی جیسے مزید حملوں کے خدشے اور اس کے تکرار سے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی رژیم کے انسٹی ٹیوٹ برائے داخلی سلامتی نے آپریشن طوفان الاقصی کی دوسری سالگرہ پر ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ۶۳ فیصد صہیونیوں کا نتانیاہو کابینہ پر سے اعتماد کم ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نصف سے زیادہ صہیونی شہری اس خدشے میں مبتلا ہیں کہ طوفان الاقصی جیسی کارروائیاں دوبارہ وقوع پذیر ہو سکتی ہیں، اور ان کے نزدیک غزہ جنگ کو ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

اسی دوران صہیونی رژیم کے مرکزی ادارہ برائے شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق، کئی دہائیوں کے بعد پہلی بار ایسے صہیونیوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو مقبوضہ علاقوں سے فرار ہو رہے ہیں، جبکہ آنے والوں کی تعداد کم ہے۔

News ID 1935831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha