مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مدھیہ پردیش میں کھانسی کے زہریلے شربت سے 14 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر آزاد عدالتی کمیشن یا ماہرین کی کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ درخواست ایڈووکیٹ وشال تیواری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں ایف آئی آرز کو مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے سپرد کرنے کی استدعا بھی شامل ہے۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ Diethylene Glycol جیسے زہریلے کیمیکل پر مشتمل کھانسی کے شربت کی تیاری، جانچ، ضوابط اور تقسیم کے نظام کی مکمل چھان بین کی جائے، اور ان ادویات کی محفوظ تیاری کے لیے واضح تجاویز مرتب کی جائیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کی ہلاکتیں ادویات میں زہریلے مادے کی موجودگی اور ریاستی و مرکزی سطح پر نگرانی کے فقدان کا نتیجہ ہیں، جس پر فوری اور غیر جانبدارانہ کارروائی ناگزیر ہے۔
آپ کا تبصرہ