مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دفاعی وزیر بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ بدھ کے روز ترکی پہنچ گئے جہاں وہ انقرہ کے ساتھ فوجی تعاون کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔
مقامی ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل نصیرزادہ کا ترکی میں قیام دو روزہ ہوگا جس کے دوران وہ ترک دفاعی وزیر اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
یہ دورہ ایران اور ترکی کے درمیان عسکری تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ