1 اکتوبر، 2025، 8:55 AM

قطر، مصر اور ترکی کا حماس پر سخت دباؤ؛ ٹرمپ منصوبہ قبول کرنے کا مطالبہ

قطر، مصر اور ترکی کا حماس پر سخت دباؤ؛ ٹرمپ منصوبہ قبول کرنے کا مطالبہ

اسلامی اور عرب ممالک نے فلسطینی تنظیم حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر، مصر اور ترکی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کرے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ حماس مجموعی طور پر اس تجویز پر مثبت ردعمل دے گی، تاہم امکان ہے کہ یہ تنظیم بعض تحفظات بھی پیش کرے۔

ذرائع کے مطابق قطر، مصر اور ترکی کے اعلیٰ حکام نے حماس کے مذاکراتی وفد کے ساتھ ایک اجلاس میں اس منصوبے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حماس کے نمائندوں نے کہا کہ وہ امریکی تجویز کو ’’انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری‘‘ کے ساتھ پرکھیں گے اور دیگر فلسطینی گروہوں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد جلد اپنا باضابطہ موقف پیش کریں گے۔

الجزیرہ کے مطابق یہ ملاقات ان مشاورتی سرگرمیوں کا حصہ ہے جن کے ذریعے حماس اپنی حتمی پالیسی وضع کرے گی۔

News ID 1935684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Sajid Ali ghouri PK 23:11 - 2025/10/03
      0 0
      یہ دباؤ قصاص کے حوالے سے ھے، کیا ٹھیک ھے یہ بات.....