29 ستمبر، 2025، 3:20 PM

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

صہیونی حملے میں شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ حزب اللہ کے کئی اعلی کمانڈر اور کارکن بھی شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ سال 27 ستمبر کو صہیونی حکومت نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں رہائشی کمپلیکس پر ایک وحشیانہ حملہ کیا۔ اس کارروائی کو نظام جدید کا نام دیا گیا تھا، جس میں 80 ٹن سے زائد GBU-31 قسم کے بم استعمال کیے گئے، جو مضبوط دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔

اس حملے کا اصل ہدف حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله تھے۔ حملے کے بعد تل ابیب نے فوری طور پر اس بات کا اعلان کیا، اور اگلے روز حزب اللہ کے ذرائع نے سید حسن نصرالله کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ اس حملے میں سردار عباس نیلفروشان سمیت شہید حسن نصر اللہ کے کئی دیگر قریبی ساتھی بھی شہید ہوئے۔

اس بزدلانہ کارروائی کے بعد نہ صرف لبنان بلکہ پورے خطے کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ حزب اللہ نے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر اقدام کرے۔

اس حملے میں سید حسن نصرالله کے دفتر میں موجود دیگر افراد بھی شہید ہوئے، جن میں نمایاں نام درج ذیل ہے:

 شہید جنرل عباس نیلفروشان: وہ ایک ایرانی عسکری مشیر اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے آپریشنز کے نائب کمانڈر تھے۔ سردار محمد رضا زاہدی کی شہادت کے بعد، وہ شام اور لبنان کے امور کے ذمہ دار بنائے گئے تھے۔ جنرل نیلفروشان ایک تجربہ کار فوجی مشیر تھے، جو حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہوں کو دفاعی اور عسکری مشاورت فراہم کرتے تھے۔

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

شہید علی عبدالمنعم کرکی (حاج ابوالفضل): وہ جنوبی لبنان میں سید الشہداء بریگیڈ کے ذمہ دار تھے اور عزیز، نصر اور بدر جیسے اہم مزاحمتی یونٹوں کے سینئر کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

شہید عبدالامیر سبلینی (حاج امین): وہ مرکزی جنگی آپریشن روم کے ذمہ دار تھے، جہاں وہ شہید فواد شکر کے ہمراہ خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی ذمہ داریوں میں حزب اللہ کے آپریشنل نظم و نسق کی نگرانی اور جنگی حکمت عملی کی ترتیب شامل تھی۔

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

شہید ابراہیم جزینی (حاج نبیل): سید حسن نصرالله کی سیکیورٹی اور حفاظت کے شعبے کے سربراہ

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

شہید حاج سمیر توفیق ذیب (حاج جواد): سید حسن نصرالله کے دفتر کے ڈائریکٹر

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

شہید محمد حبیب خیرالدین (حاج حسن): حزب اللہ لبنان کی جہادی کونسل کے سیکریٹری

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

شہید ڈاکٹر حسن محمد امین سلمان: سید حسن نصرالله کے ذاتی معالج

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

شہید محمد خلیل خریس: مزاحمتی محاذ کے طبی عملے سے تعلق رکھنے والے رکن

شہید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہادت پانے والے مقاومتی رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلات+ تصاویر

اس المناک واقعے میں سید حسن نصرالله کے دفتر میں خدمات انجام دینے والے درج ذیل افراد بھی شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے:

عبدالسلام حسین بصل

حسن اللقیس

یوسف فواد الزین

علی موسی برکات

علی شیخ حمود عیسی

محمد حجازی

سید عبدالحسین شرف الدین

عباس خیرالدین

علی عزت محمد

رأفت محمود حمود

محمد رضا محمود عطیہ

صبحی حسین بعلبکی

حسن شمص شمص

هادی محمد علی الحاج حسن

احمد حسین اللحاف

News ID 1935653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha