مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر یامون (مغربی جنین) میں غاصب صہیونی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینی مزاحمتی افواج نے ان کا مقابلہ کیا۔
سرایا القدس جنین شاخ نے اعلان کیا کہ ہمارے جنگجوؤں نے یامون بریگیڈ میں ایک پیشگی تیار شدہ بم صہیونی فوج کی گاڑیوں کے راستے میں دھماکے سے اڑا دیا۔
سرایا القدس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یامون بریگیڈ میں دشمن صہیونیوں کے ساتھ شدید لڑائی میں مصروف ہیں اور پیادہ فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
چند روز قبل، صہیونی ٹیلی ویژن نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ غزہ کی پٹی کے بہادروں کی طرح صہیونی فوجیوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں مغربی کنارے میں غزہ کے مجاہدین کی طرز کے مطابق حملوں کی نقل کرنے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں مغربی کنارے میں میزائل داغنے اور فوجی گاڑیوں پر بم چسپاں کرنے کی کوششیں بھی دیکھی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ