23 ستمبر، 2025، 5:14 PM

الصمود فلوٹیلا یونان کی سرحد پر پہنچ گیا: غزہ کا محاصرہ توڑنے کا عالمی مشن

الصمود فلوٹیلا یونان کی سرحد پر پہنچ گیا: غزہ کا محاصرہ توڑنے کا عالمی مشن

پچاس ممالک کی درجنوں کشتیوں پر مشتمل قافلہ جزیرہ کریٹ کے قریب؛ اسرائیلی دھمکیوں اور ڈرون پروازوں کے باوجود انسانیت کا سفر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی سمندری قافلہ الصمود فلوٹیلا جو غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے روانہ ہوا ہے، منگل کے روز یونان کے جزیرہ کریٹ کی سرحد پر پہنچ گیا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق، اس قافلے میں شامل درجنوں کشتیوں کا تعلق دنیا کے پچاس سے زائد ممالک سے ہے، جو گزشتہ 23 دنوں سے غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی عالمی بحری مہم ہے جو غزہ کے محاصرے کے خلاف کی جارہی ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، توقع ہے کہ یونانی کشتیوں کا ایک گروہ بھی اس قافلے میں شامل ہوکر فلسطینی سمندری حدود کی جانب مشترکہ طور پر روانہ ہوگا۔ اندازہ ہے کہ یہ قافلہ آئندہ چھ روز میں غزہ پہنچ جائے گا۔

فلوٹیلا کی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ مسلسل تین راتوں سے نامعلوم ڈرونز قافلے کے اوپر پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، جو کہ اس انسانی مشن کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔

انتظامیہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے قافلے کو دی گئی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہم مکمل طور پر پرامن اور انسان دوست ہے، اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق غزہ تک بحری امداد پہنچانے کا حق رکھتی ہے۔

اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ اسرائیلی ڈرونز نے تیونس کی بندرگاہ پر موجود دو کشتیوں کو الگ الگ حملوں میں نشانہ بنایا، جبکہ صہیونی حکومت نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

News ID 1935520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha