22 ستمبر، 2025، 8:15 PM

صہیونی محاصرہ توڑنے کے لیے صمود بیڑا غزہ کی جانب رواں دواں

صہیونی محاصرہ توڑنے کے لیے صمود بیڑا غزہ کی جانب رواں دواں

غزہ پر صہیونی حکومت کا محاصرہ توڑنے اور امدادی سامان پہنچانے کی غرض سے صمود فلوٹیلا غزہ کی جانب سفر پر گامزن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کے حریت پسندوں کی نمائندہ صمود فلوٹیلا غزہ کی جانب رواں دواں ہے۔ اس قافلے کا مقصد غزہ پر جاری محاصرہ ختم کرنا اور مظلوم عوام کی مدد کرنا ہے۔

 یہ قافلہ مکمل طور پر عوامی سطح پر تشکیل پایا ہے، جس میں کسی حکومتی مداخلت یا سرکاری سرپرستی شامل نہیں۔ قافلہ کے منتظمین نے ایشیائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قافلے کو سیکیورٹی، سہولیات اور اخلاقی حمایت فراہم کریں تاکہ وہ اپنی سماجی حیثیت برقرار رکھ سکیں۔

قافلے میں صرف وہ افراد شامل ہوسکتے ہیں جو آزادی کا خواب دیکھتے ہیں اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انہیں بھوک، بیماری اور موت جیسے خطرات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

اعلان میں صحافیوں، بلاگرز اور میڈیا اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس تحریک کی پیش رفت کو دنیا کے سامنے لائیں اور کشتی نجات کی آواز بنیں۔

آخر میں اعلان میں کہا گیا کہ خدا کے فضل اور ایشیائی اقوام کی روحانی طاقت کے ساتھ یہ قافلہ سمندر کی طرف روانہ ہوگا، جہاں "انسان اور انسانیت زندہ ہے" کا پرچم بلند کیا جائے گا۔

تحریک کے منتظمین نے اسے دنیا بھر کی حریت پسند اقوام کی مشترکہ کامیابی قرار دیا ہے، جو امید، انسانیت اور آزادی کی علامت بنے گی۔

News ID 1935501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha