16 ستمبر، 2025، 9:57 PM

ایران، پاکستان بارٹر ٹریڈ پر متفق؛ کوئٹہ-تفتان-زاہدان ریلوے لائن کی توسیع کا منصوبہ

ایران، پاکستان بارٹر ٹریڈ پر متفق؛ کوئٹہ-تفتان-زاہدان ریلوے لائن کی توسیع کا منصوبہ

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے 22ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے 22ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر ایران کی وزیرِ ٹرانسپورٹ و شہری ترقی فرزانہ صادق اور پاکستان کے وزیرِ تجارت جام کمال خان نے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ 2024 میں دو طرفہ تجارت کا حجم 3.1 ارب ڈالر رہا، جس میں ایران کی برآمدات کا حصہ 2.4 ارب ڈالر اور پاکستان کی برآمدات 700 ملین ڈالر رہیں۔

معاہدوں کے مطابق دونوں ممالک بارٹر ٹریڈ کو فروغ دیں گے اور کوئٹہ-تفتان-زاہدان ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اور توسیع پر کام کریں گے تاکہ مال برداری اور مسافروں کی آمدورفت میں سہولت پیدا کی جا سکے۔

فریقین نے گوادر اور چابہار کی بندرگاہوں میں تعاون بڑھانے اور سرحدی مارکیٹوں، بشمول پیشین-مند اور ریمدان، کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید برآں ٹرانسپورٹ، صنعت، سیاحت اور ثقافتی شعبوں میں بھی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ دونوں ملکوں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا تاکہ ان معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

News ID 1935392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha