مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے اعلی حکام قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ اسلامی ممالک اور عرب لیگ کے سربراہان کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اسلامی دنیا کے رہنما اسرائیلی حملے کے اثرات، خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات اور مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کریں گے۔
توقع ہے کہ اس موقع پر اسرائیل کی مذمت اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
صدر پزشکیان اپنے دورۂ دوحہ کے دوران متعدد عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
آپ کا تبصرہ