11 ستمبر، 2025، 11:31 AM

عرب امارات نے اسرائیل کو سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت سے روک دیا

عرب امارات نے اسرائیل کو سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت سے روک دیا

قطر پر صہیونی حملے کے ردعمل میں ابوظہبی نے سخت اقدام کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنیوں کو سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایک اہم سیکیورٹی کانفرنس میں صہیونی حکومت کو شرکت کرنے سے روک دیا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل آئی 24 نیوز کے مطابق ابوظہبی حکام نے اسرائیل کی سیکیورٹی کمپنیوں کو باضابطہ طور پر اطلاع دی کہ انہیں دبئی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک نہیں کیا جاسکتا۔

اگرچہ اماراتی حکومت نے اس فیصلے کی وجہ سیکیورٹی عوامل بیان کی ہے، لیکن اسرائیلی ذرائع نے واضح کیا کہ یہ اقدام براہ راست دوحہ میں فلسطینی رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی حملے کا ردعمل ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے بعض رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا تھا، جس پر اسلامی اور غیر اسلامی ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ امارات کا یہ فیصلہ اسی تناظر میں خطے کے لیے ایک نمایاں سیاسی پیغام سمجھا جا رہا ہے۔

News ID 1935290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha