8 ستمبر، 2025، 8:08 AM

رہبر معظم کی ہدایات پر عمل کرنا حکومت کا نصب العین ہے، صدر پزشکیان

رہبر معظم کی ہدایات پر عمل کرنا حکومت کا نصب العین ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل حل کرنے اور اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے رہبر معظم کی ہدایات کو نصب العین قرار دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی اور ہدایات حکومت کے تمام فیصلوں میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں رہبر معظم نے جو ہدایات دیں، حکومت ان کو نصب العین قرار دیتی ہے۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ خدا کے فضل، قومی اتحاد، عوام کا تعاون اور رہبر انقلاب کی حمایت سے مشکلات اور سختیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز صدر پزشکیان اور اعلی حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں محنت، کارکردگی اور امید کی فضا کو دشمن کی طرف سے مسلط کردہ جنگ اور صلح کے درمیان کشمکش کی حالت پر غلبہ دلانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی معیشت آج کے سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہے اور حکومت کو اس میدان میں فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ عوام کی معیشت اور روزمرہ زندگی سے وابستہ مسائل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

News ID 1935238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha