6 ستمبر، 2025، 3:52 PM

یوراگوئے، حکمران جماعت کی وینزویلا کی سرحد کے نزدیک امریکی فوج کی تعیینات کی شدید مخالفت

یوراگوئے، حکمران جماعت کی وینزویلا کی سرحد کے نزدیک امریکی فوج کی تعیینات کی شدید مخالفت

یوراگوئے کی حکمران جماعت نے وینزویلا کی سرحد کے قریب امریکی فوج کی تعییناتی کو سیکورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے شدید مخالفت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوراگوئے کی حکمران جماعت نے وینزویلا کی سرحدوں کے نزدیک امریکی فوج کی تعییناتی کو خطے کے لئے سیکورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے مخالفت کی ہے۔

سرکاری اخبار کے مطابق حکمران جماعت کی میٹنگ میں بیان پڑھا گیا جس پر کچھ ترامیم کے بعد رائے شماری کی گئی، جو اکثریت سے منظور ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے 4,500 فوجی اہلکار، جنگی جہاز، جوہری آبدوز اور دیگر طاقتور ہتھیار ونزوئلا کے قریب تعینات کئے جارہے ہیں۔ کمیٹی نے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی اقدامات لاطینی امریکہ کو امن کا خطہ قرار دینے والے تلاتلولکو معاہدے اور SLAC اعلامیہ کی خلاف ورزی ہیں۔

حکمران جماعت نے وینزویلا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور خطے میں امن کے لیے بین الاقوامی قوانین کے احترام کا مطالبہ کیا۔

News ID 1935217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha