6 ستمبر، 2025، 2:00 PM

لبنان، حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے

لبنان، حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے

بیروت میں حزب‌الله اور تحریک امل کے حامیوں نے حکومت کے فیصلے کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا، جنوبی مضافات میں فوج تعیینات

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں عوام کی بڑی تعداد نے حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے کے حکومت کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سیکیورٹی معاملات میں فوج کی مرکزی حیثیت کو چیلنج کرنا ملکی استحکام کے لیے خطرناک ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، حزب‌ الله اور تحریک امل کے حامیوں نے بیروت کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور حکومت کے اس اقدام کے خلاف غم و غصّے کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس سے داخلی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

مظاہروں کے بعد حکومت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں فوج کو تعینات کیا، جو حزب‌الله کے اہم ٹھکانوں میں شمار ہوتے ہیں۔

مظاہرے پرامن رہے، تاہم سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے تاکہ کسی غیر متوقع واقعے سے بچایا جاسکے۔

News ID 1935210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha