مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی جانب تازہ میزائل حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازیں روک دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
اسی دوران بحیرہ مردار کے مغربی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یمن کی جانب سے دو میزائل داغے گئے جن میں سے ایک کو روک دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ