28 اگست، 2025، 9:57 AM

ایران اب بھی آئی اے ای اے کا ذمہ دار رکن ہے، روس

ایران اب بھی آئی اے ای اے کا ذمہ دار رکن ہے، روس

آئی ای اے ای میں روس کے نمائندے نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملوں کے باوجود ایران نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ ایران بدستور عالمی جوہری ادارے کا ایک ذمہ دار اور پابند رکن ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اولیانوف نے زور دیا کہ پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بھی ایران نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جوہری ادارے کے ساتھ سنجیدہ اور معاہدے پر پابند ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو بہانہ بناکر اسنیپ بیک میکانزم کے تحت دوبارہ ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم چین اور روس سمیت دنیا کے متعدد ممالک ایران کے خلاف کاروائیوں کی مخالفت کررہے ہیں۔

News ID 1935065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha