مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر میں شدید بارشوں اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
حکام کے مطابق یہ سانحہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں واقع ویشنو دیوی مندر کے راستے پر شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سہ پہر تقریباً 3 بجے بارش کے سبب پہاڑی کا بڑا حصہ ٹوٹ کر نیچے آگرا اور بھاری پتھر، چٹانیں اور ملبہ مندر کے زائرین پر گرنے لگا۔ کٹرا سے مندر تک جانے والے 12 کلومیٹر طویل دشوار گزار راستے کے درمیانی حصے میں بھاری سیلاب آیا۔
آپ کا تبصرہ