26 اگست، 2025، 4:28 PM

ایرانی جوہری پروگرام، امریکہ اور یورپی ممالک روسی قرارداد کی مخالفت کریں گے، امریکی صحافی

ایرانی جوہری پروگرام، امریکہ اور یورپی ممالک روسی قرارداد کی مخالفت کریں گے، امریکی صحافی

امریکی صحافی نے دعوی کیا ہے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اقوام متحدہ میں روس کی قرارداد سے امریکہ اور یورپی ممالک اختلاف کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صحافی  نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسودۂ ۲۲۳۱ کی یورپی ٹرائیکا اور امریکہ کی طرف سے مخالفت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے مجوزہ متن میں ایسی شق شامل ہے جس کے تحت قطعنامه کی مدت میں توسیع کے بعد اسنپ بیک میکانزم کو دوبارہ فعال نہیں کیا جاسکے گا۔

امریکی صحافی نورمن کے مطابق یہ بند یورپی ممالک کے لیے قابل اعتراض ہوسکتا ہے۔ مسودہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدتِ توسیع کے دوران قراداد 2231 اور جوہری معاہدہ پر کسی قسم کا بنیادی جائزہ معطل رہے گا، جس کا اطلاق اسنپ بیک پر بھی ہوسکتا ہے۔

نامہ نگار نے مزید لکھا ہے کہ امکان ہے کہ یورپی ٹرائیکا اور امریکہ اس پیش نویس کو مسترد کریں گے، اور غالب امکان ہے کہ یہ مسودہ سلامتی کونسل میں نو ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے، لہٰذا اسے ویٹو کی نوبت تک پہنچنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکہ 2018 میں یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکل گیا تھا، جبکہ ٹرائیکا نے حال ہی میں اقوام متحدہ کو خط بھیج کر خبردار کیا کہ اگر ایران مذاکرات میں پیشرفت نہ کرے تو وہ میکانزم یعنی اسنپ بیک کو فعال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران اگست 2025 کے اختتام تک حل کی جانب قدم نہ بڑھائے تو بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ نافذ کی جاسکتی ہیں۔

News ID 1935038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha