مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اپنے 15 افسران کو اس وقت برطرف کر دیا جب انہوں نے ایک درخواست پر دستخط کیے جس میں غزہ پر جنگ ختم کرنے اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
عبرانی اخبار یدیعوت آحارانوت نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوج نے یہ برطرفیاں اس وقت کیں جب مذکورہ افسران نے اپنے دستخط واپس لینے سے انکار کیا۔
اخبار نے مزید لکھا کہ اسرائیلی فوج نے ان افسران پر دباؤ ڈالا کہ وہ دادخواست سے پیچھے ہٹ جائیں، لیکن انکار کے بعد انہیں فورا فوجی خدمات سے فارغ کردیا گیا۔
یدیعوت آحارانوت کے مطابق، ان میں سے بعض افسران کو ایران پر ممکنہ حملے میں حصہ لینا تھا، لیکن برطرفی کے باعث انہیں رزرو فورس میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔
برطرف کیے گئے افسران نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں شکایت درج کروائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں دوبارہ فوجی خدمت میں بحال کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ