مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی عبرانی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج تربیتی مراکز میں گرمی کی شدید لہر سے نمٹنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ سینکڑوں ایئر کنڈیشنرز بند ہونے کے باعث فوجی اہلکار شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کے بڑے تربیتی مراکز جیسے ساییریم اور شیزافون میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد سینکڑوں کولنگ سسٹمز ناکارہ ہوچکے ہیں، جس سے فوجی مراکز کا انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے۔
معاریو نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج جو خود کو خطے کی مضبوط ترین طاقت سمجھتی ہے، اب اپنے ہی اڈوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ برسوں میں اسرائیلی فوج نے زمینی فورسز کو کمزور کرکے فضائیہ اور سائبر فورسز پر انحصار بڑھایا، لیکن اب اسے احساس ہورہا ہے کہ مختلف محاذوں پر لڑنے کے لیے زمینی افواج ناگزیر ہیں۔ تاہم موجودہ بنیادی ڈھانچے کی کمزوری اس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ