مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مجرم صہیونی حکام غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں سالوں سے دنیا کے نمبر ایک پانی چور بنے ہوئے ہیں اور پیاس کو فلسطینیوں کے قتل عام کا ایک ہتھیار بناچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برسوں میں پانی کی قلت کے باعث مقبوضہ علاقوں کے بعض دیہات ہفتے میں صرف 12 گھنٹے پانی حاصل کر پاتے تھے۔ رواں سال ہزاروں ہیکٹر زرعی زمینیں اور باغات سوکھ چکے ہیں، اور صیہونی کسانوں کی فیڈریشن نے بھی کئی فصلوں کی پیداوار میں نمایاں کمی اور زرعی نقصان پر معاوضہ نہ ملنے کی شکایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کے نازیوں نے دن دہاڑے شمالی تہران کے تجریش چوک میں پانی کی مرکزی لائن کو میزائل سے نشانہ بنایا تاکہ تہران کو پانی سے محروم کردیں۔
آپ کا تبصرہ