9 اگست، 2025، 6:00 PM

صدر پزشکیان کا ایرانی صحافیوں کو خراج تحسین، اسرائیلی جارحیت کے دوران مظلوموں کی آواز بنے

صدر پزشکیان کا ایرانی صحافیوں کو خراج تحسین، اسرائیلی جارحیت کے دوران مظلوموں کی آواز بنے

صدر مسعود پزشکیان نے قومی یوم صحافت پر میڈیا کی قربانیوں اور قومی اتحاد میں اس کے کردار کو سراہا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے قومی یوم صحافت کے موقع پر ایرانی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران انہوں نے مظلوموں کی آواز بن کر دنیا تک حقائق پہنچائے۔

انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے نیوز نیٹ ورک کا دورہ کیا جو 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا تھا۔ 

اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے باشعور صحافی ہیں جو عالمی سطح پر مظلوم عوام کی آواز پہنچاتے ہیں۔

صدر نے میڈیا کے کردار کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران قومی میڈیا نے ایرانی قوم میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا اور دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کا مقصد ملک میں افراتفری پیدا کرنا تھا۔ دشمن نے فوجی کمانڈرز، سائنسدانوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا، مگر ایرانی قوم کی مزاحمت نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

صدر پزشکیان نے دشمن کے خلاف فتح اور قومی یکجہتی میں صحافیوں کی بہادری اور کردار کو سراہا۔

News ID 1934761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha