8 اگست، 2025، 4:05 PM

نیکولاس مادورو کی گرفتاری پر امریکہ کا 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان

نیکولاس مادورو کی گرفتاری پر امریکہ کا 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان

امریکہ نے وینیزویلا کے صدر پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن، وینیزویلا کے صدر نیکولاس مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات کے عوض 50 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رہا ہے۔

 روئٹرز کے مطابق، امریکی اٹارنی جنرل پم باندی نے کہا کہ مادورو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور امریکہ ان سے منسلک 70 کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے، جن میں 2 طیارے اور 9 گاڑیاں شامل ہیں، ضبط کرچکا ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل نے الزام عائد کیا کہ مادورو دنیا کے سب سے بڑے منشیات اسمگلروں میں سے ایک ہیں اور وہ اپنے ملک میں دہشت گردانہ حکمرانی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن مادورو کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا اور وہ اپنے سنگین جرائم کی سزا ضرور پائیں گے۔

News ID 1934749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha