مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے سرکاری دورۂ پاکستان کے دوران لاہور میں علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دینے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے تھے، جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی صدر کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ایران کے صدر کا استقبال کیا۔
ایران کے صدر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔
آپ کا تبصرہ