28 جولائی، 2025، 7:46 PM

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسعود پزشکیان

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسعود پزشکیان

صدر پزشکیان نے فرانسیسی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کسی بھی ممکنہ جارحیت کے مقابلے میں کمزور نہیں پڑے گا اور اگر دوبارہ کوئی تجاوز کیا گیا تو اس کا دندان شکن اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

تہران میں فرانس کے نئے سفیر پیئر کوشار کی جانب سے سفارتی اسناد پیش کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ایران خود جنگ کا خواہاں نہیں ہے اور ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دیتا ہے، لیکن یہ امن پسندی ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہمارے اصولی موقف کی غماز ہے۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران داخلی اتحاد اور عالمی سمجھوتے کی تلاش میں ہے، مگر بدقسمتی سے مغربی ممالک جھوٹی تبلیغات اور ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات لگا کر اس راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ ایران بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے حقوق کا خواہاں ہے اور ان قوانین کی مکمل پاسداری کرتا آیا ہے۔

انہوں نے مغربی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو وحشیانہ اور بے مثال قرار دیا اور کہا کہ یورپی ممالک خصوصا فرانس کی خاموشی شرمناک ہے۔

اس موقع پر فرانس کے سفیر پیئر کوشار نے زاہدان میں حالیہ دہشتگردی میں ایرانی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فرانس سفارتی عمل کے تسلسل پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکومت ایران کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے اور جوہری مسئلے پر مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔

News ID 1934547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha