21 جولائی، 2025، 8:05 AM

ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان ایٹمی مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوں گے، ذرائع

ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان ایٹمی مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوں گے، ذرائع

ذرائع کے مطابق تہران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ نئے دور کی بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نے ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے تین یورپی ممالک، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ ایک نئے دور کے ایٹمی مذاکرات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جو کہ آئندہ جمعہ کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین یورپی ممالک کی درخواست پر ایران نے مذاکرات کے نئے دور سے اتفاق کیا ہے اور ابتدائی شواہد کے مطابق یہ مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ بات چیت نائب وزیر خارجہ کی سطح پر ہوگی اور اس میں تخت روانچی اور غریب آبادی شریک ہوں گے، جبکہ مذاکرات کا محور ایران کا ایٹمی پروگرام ہوگا۔

یاد رہے کہ ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان اب تک چار دور کی بات چیت ہو چکی ہے جو نیویارک، جنیوا (دو بار) اور ایک بار استنبول میں منعقد ہوچکی ہے۔

یورپی ممالک کے ساتھ یہ مذاکرات امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات سے بالکل علیحدہ ہیں اور ان کا کوئی تعلق واشنگٹن سے نہیں ہوگا۔

News ID 1934401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha