20 جولائی، 2025، 10:54 AM

اطالوی یونیورسٹی نے اسرائیل سے تعلیمی تعلقات منقطع کر دیے، ایران سے تعلقات برقرار

اطالوی یونیورسٹی نے اسرائیل سے تعلیمی تعلقات منقطع کر دیے، ایران سے تعلقات برقرار

یونیورسٹی آف فلورینس نے BDS مہم کے تحت اسرائیلی علمی اداروں سے تعلقات منقطع کرتے ہوئے تہران، اصفہان اور شہید بہشتی یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کی یونیورسٹی آف فلورینس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پانچ فیکلٹیز نے اسرائیلی اداروں کے ساتھ تمام سائنسی و تحقیقی روابط منقطع کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ عالمی سطح پر جاری تعلیمی بائکاٹ اور BDS یعنی اسرائیل کے بائیکاٹ، عدم سرمایہ کاری اور پابندی کی تحریک کے تحت کیا گیا ہے۔

اس اقدام پر صہیونی ویب سائٹ وائی نیٹ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلورینس یونیورسٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویب سائٹ نے اس بات پر خاص طور پر ناراضی ظاہر کی کہ فلورینس یونیورسٹی نے ایران کی معروف جامعات یعنی تہران یونیورسٹی، اصفہان یونیورسٹی اور شہید بہشتی یونیورسٹی کے ساتھ اپنے تعلیمی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں، جب کہ اسرائیلی اداروں سے تعلقات منقطع کر دیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف فلورینس نے واضح کیا ہے کہ وہ خود کو اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر جاری BDS مہم کا حصہ سمجھتی ہے، جو فلسطینی عوام کی حمایت میں صہیونی حکومت کے بائیکاٹ کی حمایت کرتی ہے۔

News ID 1934382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha