مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں ایرانی قونصلیٹ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں جیل میں بند چار ایرانی شہری رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔
اس حوالے سے کراچی میں ایران کے قائم مقام قونصل جنرل واحد اصغری نے بتایا کہ ان ایرانی ماہی گیروں کی رہائی پاکستان میں ایرانی قونصل خانے کی مسلسل پیروی اور سندھ کے صوبائی حکام کی تعاون سے ممکن ہوسکی۔
ایرانی قیدیوں کی رہائی کو دونوں ممالک کے درمیان قونصلر سطح پر مثبت روابط اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ