6 جولائی، 2025، 1:25 PM

فلسطین-2 ہائپرسونک میزائل سے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، یمنی فوج

فلسطین-2 ہائپرسونک میزائل سے بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، یمنی فوج

یمنی فوجی ترجمان نے بن گوریان ائیرپورٹ پر کامیاب میزائل حملے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں پروازیں معطل اور صہیونی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نیجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی میزائل یونٹ نے ایک کامیاب فوجی کارروائی میں "فلسطین 2" ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں واقع بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں صہیونیوں کے درمیان شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہزاروں افراد پناہ گاہوں کی طرف فرار پر مجبور ہوگئے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے دینی، اخلاقی اور انسانی فریضے کے تحت انجام پایا جو ہم اہل غزہ اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ادا کر رہے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ہماری حمایت اور جوابی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ پر صہیونی جارحیت بند نہیں ہوتی اور محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا۔

یحیی سریع نے آخر میں کہا کہ یمنی مسلح افواج ہر ممکنہ صورتحال یا خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری میں ہیں اور آئندہ دنوں کے کسی بھی ممکنہ منظرنامے سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر آمادہ ہیں۔

News ID 1934133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha