4 جولائی، 2025، 3:33 PM

ایران پر اسرائیل کا غیر قانونی حملہ قابلِ مذمت ہے، وزیراعظم پاکستان

ایران پر اسرائیل کا غیر قانونی حملہ قابلِ مذمت ہے، وزیراعظم پاکستان

آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیرونی جارحیت کے شعلے نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ پیدا کردیا تھا۔

آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بدامنی پیدا کرنے والی قوتیں اپنےمقاصد کے لیے خطے میں عدم استحکام  چاہتی ہیں۔ ایران  پر غیر قانونی اور غیر منطقی  اسرائیلی حملے اس رجحان کا سب سے حالیہ مظاہرہ تھے۔ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت  کی شدید مذمت کرتا ہے۔  بیرونی جارحیت کے شعلے نے   جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ پیدا کردیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر  میں ایک بدقسمت  واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمے داری کا مظاہر کیا۔ بھارتی اقدامات    کامقصدعلاقائی امن کو  نقصان  پہنچانا تھا۔ دنیا نے ہمارے عوام اوربہادر افواج کے پختہ عزم کامشاہدہ کیا۔ افواج پاکستان نے مثالی جرأت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اشتعال انگیزی کاجواب دیا۔ بھارتی جارحیت کے بعد ای سی او ملکوں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ  یکجہتی پر مشکور ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  غزہ کو تباہی کا سامنا ہے۔  ایسا لگتا ہے جیسے غزہ میں  انسانیت کا وجود ہی نہیں ۔  قحط سالی کی صورتحال،فاقہ کشی، امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملےجاری ہیں۔   پاکستان دنیا میں کہیں بھی بے گناہ لوگوں پر ظلم ڈھانے والوں کے خلاف  کھڑا ہے۔ غزہ ہو یا مقبوضہ کشمیر، مظلوم عوام کیساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سےپانی کو ہتھیار بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔ عالمی ثالثی عدالت  نے فیصلے میں بھارتی اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی  ناقابل قبول ہے۔  پانی پاکستان کے 24کروڑ عوام کے لیے  لائف لائن ہے۔

وزیراعظم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کسی بھی صورت بھارت کو اس خطرناک راستے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ بھارتی اقدام  پاکستان کے عوام کے خلاف جارحیت کے مترادف ہوگا۔

News ID 1934091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha