16 جون، 2025، 10:44 AM

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، تل‌آویو میں امریکی سفارت خانہ کو بھی نقصان پہنچا

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، تل‌آویو میں امریکی سفارت خانہ کو بھی نقصان پہنچا

امریکی سفیر نے مقبوضہ علاقوں میں ایران کے میزائل حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کا سفارت خانہ تل‌آویو میں بند رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تل آویو میں امریکی سفیر نے اعلان کیا کہ تل‌آویو میں ایرانی میزائل حملے سے امریکی سفارت خانہ کو نقصان پہنچا ہے۔

مایک ہاکبی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر لکھا کہ ایران سے داغے گئے میزائل کے باعث تل‌آویو میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا سفارت خانہ اور قونصل خانہ اسرائیل میں آج بھی سرکاری طور پر بند رہیں گے اور "پناہ گاہ میں رہنے" کی ہدایت اپنی جگہ برقرار رہے گی۔ تاہم، امریکی عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

ہاکبی نے ہفتے کے روز بھی کہا تھا کہ ایران کے شدید میزائل حملوں کی وجہ سے "اسرائیل میں سخت رات گزری اور مجھے رات کے دوران پانچ بار پناہ گاہ جانا پڑا۔"

News ID 1933557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha