12 جون، 2025، 4:33 PM

تاریخ کا بڑا "جشن غدیر"، تہران میں 10 کلومیٹر طویل عظیم الشان جشن کی تیاریاں مکمل

تاریخ کا بڑا "جشن غدیر"، تہران میں 10 کلومیٹر طویل عظیم الشان جشن کی تیاریاں مکمل

عید غدیر کی مناسبت سے تہران میں بڑا اور منفرد "جشن غدیر" منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں لاکھوں عاشقانِ ولایت کی شرکت متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں میں جشن غدیر کی مناسبت سے بڑے پیمانے پر محافل اور تقریبات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جشن کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ عظیم الشان پروگرام میدان امام حسینؑ سے لے کر میدان آزادی تک یعنی 10 کلومیٹر کے فاصلے پر منعقد ہوگا۔

عید غدیر کی تقریبات کے حوالے سے حجت الاسلام سید جلال موسویان نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن غدیر تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور سب سے بڑا جشن ہوگا۔ ہم نے آج تک امیرالمؤمنینؑ کے لیے اتنے وسیع پیمانے پر جشن منعقد نہیں کیا۔

انہوں نے تمام شیعیان و محبانِ اہل بیتؑ کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ خدا کا ہاتھ اجتماع کے ساتھ ہے۔ یہ جشن محض ایک تقریب نہیں بلکہ اتحاد، ولایت اور محبت کا مظہر ہے۔

حجت الاسلام موسویان نے امام علی رضا علیہ‌السلام کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص عید غدیر کے لیے مال، قدم یا وقت صرف کرے، خداوند عالم اسے دس گنا زیادہ اجر عطا فرمائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود حضرت امام رضاؑ نے فرمایا ہے کہ غدیر کا دن یوم التبسم یعنی مسکراہٹ کا دن ہے۔ یہ دن خوشی، مہربانی، اور احسان کا دن ہے۔

حجت الاسلام موسویان نے مومنین سے درخواست کی کہ وہ خاندان اور دوست و احباب سمیت اس جشن میں بھرپور انداز میں شریک ہوں اور ایک تاریخ ساز جشن کے انعقاد میں شرکت کریں، تاکہ پیغام ولایت دنیا کے سامنے عظمت کے ساتھ نمایاں ہو۔

News ID 1933372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha