مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ایران اور غزہ کی وجہ سے تلخی کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گزشتہ روز ایک ٹیلیفونک گفتگو میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں ایران اور غزہ کی جنگ سرِفہرست تھے۔
عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اس گفتگو کی تفصیلات شائع کی ہیں۔
اخبار کے مطابق ایک صہیونی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ روز ٹرمپ اور نتن یاہو کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو ایران اور غزہ کی جنگ کے معاملے پر انتہائی کشیدہ تھی۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے اس گفتگو میں نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ غزہ کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرے اور اس کو مزید طول دینے سے گریز کرے۔
گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف کاروائی پر مبنی نتن یاہو کا مطالبہ سختی سے مسترد کردیا۔ امریکی صدر نے متنازع امور کو مذاکرات کے زریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ