9 جون، 2025، 5:16 PM

دشمنوں کو ایران پر حملے کا نقصان توقع سے زیادہ ہوگا،جنرل سیاری

دشمنوں کو ایران پر حملے کا نقصان توقع سے زیادہ ہوگا،جنرل سیاری

ایرانی فوج کے اعلی کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ملک کی سالمیت اور قومی مفادات پر حملہ کرے گا، اسے توقع سے کہیں زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بحریہ کے سینئر کمانڈر ایڈمرل حبیب‌الله سیاری، نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا: آزمائے ہوئے کو آزمانا حماقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو انقلاب کے بعد سے پابندیوں کا سامنا ہے اور ہم نے اس چیلنج کو فرصت میں بدل دیا ہے۔

ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ایران  دفاعی شعبے میں خود کفیل ہے اور ہم ۹۰ فیصد سے زائد دفاعی ساز و سامان ملک کے اندر ہی تیار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے جب جنگ شروع ہوئی تو ہمیں ہتھیار اور ساز و سامان باہر سے لینا پڑتا تھا، مگر اب ہم اپنی داخلی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے خودکفیل ہوچکے ہیں اور یہاں تک کہ ہتھیار برآمد کر رہے ہیں۔

سیاری نےکہا کہ ایران ہر ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا: "جو کوئی بھی ہمارے قومی مفادات یا سرزمین کی خلاف ورزی کرے گا، اسے   توقع سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔"

News ID 1933319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha