9 جون، 2025، 12:25 PM

ایران کا پاکستان کی منڈیوں میں 4 فیصد حصہ، تجارت میں مزید بہتری کے مواقع

ایران کا پاکستان کی منڈیوں میں 4 فیصد حصہ، تجارت میں مزید بہتری کے مواقع

پاکستانی منڈیوں میں ایران کا 4 فیصد حصہ ہے جس میں بہتری کی گنجائش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم میں اضافہ ہورہا ہے۔ دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے گذشتہ چند عرصے کے دوران تجارتی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق اور عملی اقدامات کیے ہیں۔

اس وقت پاکستانی منڈیوں میں ۴ فیصد حصے کا مالک ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر ایران اپنی توجہ درج ذیل نکات پر مرکوز کرے تو وہ اس حصے کو مزید بہتر بناسکتا ہے۔ ایران پاکستان میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی شعبوں میں اپنی خدمات اور مصنوعات فراہم کر کے دوطرفہ تجارت میں وسعت پیدا کرسکتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں پر دوبارہ عمل درآمد اور فعال مذاکرات ایران کو زیادہ موثر تجارتی پارٹنر بناسکتے ہیں۔

ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی اور انتظامی بہتری نہ صرف غیرقانونی تجارت کو روک سکتی ہے بلکہ قانونی تجارت کو بھی فروغ دے سکتی ہے۔

News ID 1933311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha