مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں قابض صیہونی فوج کو سنگین سکیورٹی واقعہ پیش آیا ہے۔
صہیونی میڈیا نے آگاہ کیا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں میں مشرقی غزہ کے شجاعیہ محلے میں ایک سیکورٹی واقعے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
الجزیرہ کے ایک رپورٹر نے شجاعیہ محلے میں اسرائیلی حملوں کے دوران قابض فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے، تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
چند روز پہلے غزہ کی مزاحمت نے قابض فوج کی ہیمر جیپ کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 صیہونی فوجی ہلاک جب کہ دو اعلیٰ کمانڈر زخمی ہوئے تھے۔
قابض فوج کو پیش آنے والا آج کا واقعہ بھی اسی سے ملتا جلتا ہے جہاں فلسطینی مزاحمت گھات لگا کر صیہونی حملہ آوروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ